وزیر اعلیٰ بلوچستان کابلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور دہشت گردی میں کمی پر بات چیت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ [Draft]

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خشک سالی ہے اور یہ بات ان کے اختیار میں نہیں کہ بارش برسائیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بلوچستان میں زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں، اور محدود وسائل میں کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے اور عدالت نے ماضی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکے تھے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے گورنر کو درخواست دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمہ داری حکومت کی رٹ قائم کرنا ہے اور گزشتہ سال میں 700 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں