بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سب کو آنا چاہیے، یہ صرف اراکین اسمبلی کا کام نہیں۔سلمان اکرم

سلمان اکرم راجہ نے بانی کی بہنوں سے یکجہتی کے لیے عوام کو شامل ہونے کی اپیل کی، علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان اکرم راجہ کی بانی کی بہنوں سے یکجہتی کی اپیل [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سب کو آنا چاہیے، یہ صرف اراکین اسمبلی کا کام نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے حامی افراد کو یہاں آنا چاہیے۔ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد وہاں کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ جیل قوانین میں دوران حراست سیاسی گفتگو سے متعلق شق جنرل ضیاء الحق کے دور میں شامل کی گئی تھی، جو کسی انسان کی زبان بندی کی اجازت نہیں دیتی۔

اس دوران علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر حفاظتی انتظامات کے ساتھ دھرنا دینے کا اعلان کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے قریب موجود رہی، تاہم ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں