برطانوی جریدے کے مطابق پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیارے گرائے گئے، جس کی تصدیق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے بھی کی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی دفاعی جریدے ’کی ایرو‘کی رواں سال ستمبر میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیارے گرائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس 52 منٹ کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے، جن کی تصاویر بھارت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کر دیا، جس کے نتیجے میں رافیل کے علاوہ مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون بھی تباہ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا جبکہ پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی جبکہ اس سے قبل آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی مگ 21 بھی گرایا گیا تھا۔

![پاک بھارت جنگ میں چار بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کا انکشاف [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11851_2025-12-16_09-50-40.webp)













