قومی اسمبلی کمیٹی میں ڈیجیٹل میڈیا بل زیربحث

قومی اسمبلی کمیٹی میں ڈیجیٹل میڈیا بل 2025 پر بحث ہوئی، بل واپس لیا گیا۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے قوانین کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کمیٹی میں ڈیجیٹل میڈیا بل پر بحث، بل واپس [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فحاشی اور بے حیائی کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل میڈیا بل 2025 پر بحث کی گئی۔ رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمان نے یہ بل پیش کیا لیکن بعد میں واپس لے لیا۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پہلے سے اتھارٹی اور قانون موجود ہیں جنہیں مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کمپنیوں کے وفود پاکستان آتے ہیں اور مقامی قوانین پر عملدرآمد کی بات کرتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے این سی سی آئی اے کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے اور قوانین پر درست طریقے سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔ کمیٹی ممبر علی قاسم گیلانی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے کے خلاف ویڈیو سب نے دیکھی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق قوانین کے سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں