ایڈورڈز کالج پشاور کی چیئرمین شپ پر گورنر خیبرپختونخو کا عدالت سے رجو

ایڈورڈز کالج پشاور کے وزیر اعلیٰ کو چیئرمین بنانے پر گورنر خیبرپختونخوا نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایڈورڈز کالج پشاور کی چیئرمین شپ پر گورنر کی درخواست [Draft]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز نے وزیر اعلیٰ کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا، جس پر گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گورنر خیبرپختونخوا نے وکلاء شمائل احمد بٹ اور شیراز بٹ کے ذریعے دائر کی، جس میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین گورنر ہونا چاہیے۔

گورنر نے درخواست میں ذکر کیا کہ 1974 کے قانون کے مطابق بورڈ کا چیئرمین گورنر ہوگا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔

کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 1971 کے تحت وزیر اعلیٰ کو چیئرمین مقرر کیا گیا، جبکہ اس قانون کے مطابق گورنر کنٹرولنگ اتھارٹی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ قانونی حیثیت برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں