کمزور موبائل سگنلز اور سست انٹرنیٹ پر تحفظات، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے موبائل سگنلز کی کوالٹی پر تحفظات کا اظہار کیا، 2030 تک کنیکٹیویٹی پلان کی تیاری مکمل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کمزور موبائل سگنلز اور سست انٹرنیٹ پر تحفظات، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے اجلاس میں ملک بھر میں کمزور موبائل سگنلز اور سست انٹرنیٹ پر سوالات اٹھائے گئے۔ کمیٹی ممبران نے پی ٹی اے کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا جس میں موبائل سگنلز کی کوالٹی کو 99 فیصد تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ شرمیلا فاروقی نے تجویز دی کہ سروے ٹھرڈ پارٹی سے کرایا جائے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پی ٹی اے سرکاری محکموں میں نمبر ون رہی ہے اور شکایات کے ازالے کے حوالے سے سرفہرست ہے۔ تاہم، ممبران نے شکایات کے ازالے پر زور دیا۔ یو ایس ایف نے کم ترقی یافتہ علاقوں میں نیٹ ورک کے لیے کام کیا ہے اور 2026 تک تمام فنڈز واپس آجائیں گے۔

شزہ فاطمہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر 2030 تک کا کنیکٹیویٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جسے آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔ کراچی اور اسلام آباد آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بھی پیش رفت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں