سڈنی دہشت گردی حملہ کے ملزمان بھارتی نژاد نکلے، فلپائن امیگریشن کی تصدیق

بونڈی بیچ حملے کے ملزمان فلپائن میں داخل ہوئے، تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سڈنی دہشت گردی حملہ کے ملزمان بھارتی نژاد نکلے، فلپائن امیگریشن کی تصدیق [Draft]

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں ملوث ملزمان کے بھارتی نژاد ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ فلپائن کے امیگریشن حکام کے مطابق مرکزی ملزم ساجد اکرم نومبر کے دوران بھارتی نژاد کے طور پر فلپائن میں داخل ہوئے تھے اور تقریباً پورا مہینہ وہاں مقیم رہے۔

فلپائن امیگریشن کے مطابق ساجد اکرم اور ان کے بیٹے نوید اکرم یکم نومبر کو فلپائن پہنچے تھے اور 28 نومبر کو وہاں سے روانہ ہوئے۔ ان کے سفری ریکارڈ اور دستاویزات کی تفصیلات آسٹریلوی حکام کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں، جس کی بنیاد پر تحقیقات کو وسعت دی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نے سڈنی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ داعش کے نظریات سے متاثر ہو کر کیا گیا۔ ساجد اکرم کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی سے دھماکہ خیز مواد اور داعش کے پرچم بھی برآمد ہوئے ہیں، جنہیں تفتیش کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ حملہ آور داعش کے انتہاپسند نظریات سے متاثر تھے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ نوید اکرم ماضی میں آسٹریلوی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے علم میں آ چکے تھے، تاہم اس وقت انہیں فوری خطرہ تصور نہیں کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد آسٹریلیا میں یہود مخالف واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سفیر نے آسٹریلوی حکومت سے یہودی برادری کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس حملے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے گن کنٹرول قوانین پر نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے، کیونکہ ساجد اکرم کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھا، جس کے استعمال نے موجودہ قوانین پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں