پنجاب سرکاری ملازمین کی انکوائری، امام مسجد اعزازیہ منظور

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری ملازمین کی انکوائری کا حکم اور امام مسجد کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب سرکاری ملازمین کی انکوائری، امام مسجد اعزازیہ منظور [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے ملازمین کی انکوائری تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شفافیت، تعلیم، صحت، اور نوجوانوں کی ترقی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے تمام محکموں کو انکوائری تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی بنانے اور ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو اسکل پروفیشنلز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ جدید ترین ٹریفک لائٹس کی تنصیب کی منظوری دی گئی اور شہروں کی سڑکوں پر موجود گڑھے بھرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

پنجاب میں پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہیڈ ٹیچرز کے الاؤنس کو بڑھا کر 10 ہزار کر دیا گیا۔ لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کا ہدف دیا گیا جبکہ غیر قانونی لائٹس روکنے والے وارڈن کو انعام دینے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے امام مسجد کو اعزازیہ دینے کی پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے۔ فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں