آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر فائرنگ میں 15 ہلاک، اسلحہ قوانین پر نظرثانی کا اعلان۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد حکام نے اسلحہ قوانین پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ واقعے میں باپ بیٹا ملوث تھے، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ پولیس کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق اتوار کی شام بونڈی بیچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی۔ واقعے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پولیس نے 24 سالہ حملہ آور کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ 50 سالہ والد پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ حکومت اسلحہ قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ زخمی ملزم پہلے سے حکام کے علم میں تھا مگر اسے فوری خطرہ نہیں سمجھا گیا تھا۔
واقعے کے بعد بونڈی بیچ پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور یہ واقعہ 1996 کے بعد ملک میں بدترین اجتماعی فائرنگ سمجھا جا رہا ہے۔

![سڈنی میں فائرنگ، 15 ہلاک، اسلحہ قوانین پر نظرثانی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11520_2025-12-15_12-55-01.webp)













