حکومت پنجاب کا پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، نئے قانون کے تحت نقصان کی بھرپائی بھی کرنی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت پنجاب کا پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

حکومت پنجاب نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نئے قانون کے تحت املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا کے ساتھ نقصان کی بھرپائی بھی کرنی ہوگی۔

پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے لیے رائٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا جائے گا۔ اس یونٹ کی قیادت ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر کرے گا اور اسے جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔

غیر قانونی رائٹ زون کا تعین ضلعی ڈی سی کرے گا اور پولیس کو مطلع کیا جائے گا۔ رائٹ زون میں رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران احتجاج کرنے والوں سے نمٹیں گے، جبکہ ان افسران پر قانونی کارروائی نہیں ہو سکے گی۔

پرتشدد احتجاج کرنے والے ملزمان نقصان کی بھرپائی کریں گے، جس کا تعین ٹرائل کورٹ محکمہ داخلہ کی مدد سے کرے گی۔ عدالت کے فیصلے ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں چیلنج کیے جا سکیں گے۔

حکومت نے اس بل کو دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا ہے، جس کے بعد منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں