پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترمیم کی تجاویز منظور کی گئیں۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔
صوبائی کابینہ کے 31ویں اجلاس میں متعدد سمریاں پیش کی گئیں، جن میں قانون و امن و امان سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی کارروائی بھی شامل تھی۔ اساتذہ کے طبی اخراجات، این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی رپورٹ اور مسیحی و ہندو شادی لائسنس کے امور پر بھی غور کیا گیا۔
کابینہ نے ٹیلی کام ٹاورز کے لیے سرکاری اراضی کی لیز، پراپرٹی قوانین میں ترمیم اور پی آئی ای ڈی ایم سی کے میمورنڈم میں ترامیم کی تجاویز منظور کیں۔
دیگر تجاویز میں ٹریفک وارڈن سروس رولز، آئینی ترمیمی بل 2025، پی ایچ اے ٹی اے آرڈیننس 2002 میں ترمیم، اور ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم شامل تھیں۔
اجلاس میں پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام، ملتان اور بہاولپور بلڈ سینٹرز کے معاہدے کی تجدید، اور سی سی ڈی میں خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹس کے قیام کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔














