اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.2 ماڈل پیش کیا جو گوگل جیمنائی کی مقبولیت کے باعث لاحق خطرات کو کم کرے گا اور پیچیدہ کاموں کی انجام دہی میں مددگار ہوگا۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی نے اپنا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل جی پی ٹی 5.2 جاری کر دیا ہے۔ اس ماڈل کا مقصد گوگل جیمنائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث اوپن اے آئی کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔
کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.2 ایک زیادہ قابل انحصار ماڈل ہے جو طویل، پیچیدہ اور الجھے ہوئے کاموں کو سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ماڈل چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی میں دستیاب ہوگا اور اسے دنیا کا سب سے اسمارٹ اے آئی ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ جی پی ٹی 5.2 میں صارفین پورے پراجیکٹ فولڈر، طویل رپورٹ، قانونی معاہدے، سائنسی مقالے یا کسی بھی دستاویز کو ایڈ کر سکتے ہیں، جس سے تفصیلات کو مسلسل ٹریک کیا جا سکے گا اور چیزوں کو یاد رکھا جائے گا۔
نئے ماڈل کی میموری بھی زیادہ بڑی ہے، جس کی بدولت یہ چارٹس، ڈایا گرامز اور سافٹ ویئر کو بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا۔ یہ ماڈل غلطیوں کے امکان کو کم کرتا ہے اور صارفین کو چیک اور ٹھیک کرنے میں زیادہ وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔
چیٹ جی پی ٹی 5.2 کو بتدریج چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو، گو، بزنس اور انٹرپرائز سبسکرپشنز کے لیے متعارف کرایا جائے گا جبکہ جی پی ٹی 5.1 تک رسائی کو 3 ماہ میں ختم کر دیا جائے گا۔















