گوگل فوٹوز میں ویڈیو ایڈیٹنگ کے نئے فیچرز متعارف

گوگل فوٹوز میں نئے ویڈیو ایڈیٹنگ فیچرز شامل، کیپ کٹ کے مفت متبادل کے طور پر استعمال ممکن۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے فوٹوز ایپ میں اہم تبدیلیاں کر کے اسے ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے موزوں بنا دیا ہے، جس سے صارفین کیپ کٹ کی طرح کے فیچرز مفت استعمال کر سکیں گے۔

گوگل فوٹوز میں شامل کیے گئے نئے فیچرز کے ذریعے مختصر ویڈیوز کی تیاری اور ایڈیٹنگ کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نئے فیچرز میں ٹیمپلیٹس، ساؤنڈ ٹریکس، اور کسٹم ٹیکسٹ شامل ہیں، جو ویڈیو کو تیزی سے تیار کرنے میں مدد دیں گے۔ صارفین گوگل فوٹوز گیلری سے فوٹیج سلیکٹ کر کے فوری ویڈیوز بنا سکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹس فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں اور جلد ہی وسیع پیمانے پر دستیاب ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں