گوگل میپس نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو گاڑی کی پارکنگ تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل میپس نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو اپنی پارک کی گئی گاڑی تلاش کرنے میں مدد دے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر پارکنگ لاٹ میں گاڑی کو تلاش کرنے میں وقت بچائے گا۔ فی الحال یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے آئی فون میں گوگل میپس کو کار پلے، بلیوٹوتھ یا یو ایس بی کے ذریعے گاڑی سے کنیکٹ کرنا ہوگا۔ جب بھی گاڑی روکی جائے گی، گوگل میپس گاڑی کی پارکنگ کی جگہ کو محفوظ کر لے گا۔
یاد دہانی کے لیے میپ میں ‘یو پارکڈ ہئیر’ لیبل کے ساتھ ایک پن نظر آئے گی جو گاڑی کے ڈرائیو کرنے پر خود بخود غائب ہو جائے گی۔ یہ نیا فیچر گوگل میپس کے پرانے ‘سیوڈ وئیر یو پارکڈ’ فیچر کی نئی شکل ہے اور پرانا فیچر بھی دستیاب ہے۔















