پنجاب حکومت کا کینسر اور دل کے مریضوں کےحکومتی سطح پر برداشت کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کے اخراجات حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، خصوصی کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کی سہولت دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کے اخراجات حکومتی سطح پر برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام سے مریضوں کو مالی تنگی اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پنجاب میں کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت ان مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔

کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ کے ذریعے ہر مریض کو 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں 19 ارب 90 کروڑ روپے کی ادویات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران لاکھوں مریضوں کی سرجری، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اسکین، انجیوگرافی اور ایکو کارڈیوگرافی کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں