برطانیہ میں دو افغان شہریوں کو جنسی زیادتی کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی، سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں دو افغان شہریوں کو جنسی زیادتی کے کیس میں عدالت نے قید کی سزا سنائی ہے۔ دونوں نوجوانوں پر 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا۔
عدالت نے جان جہانزیب کو دس سال آٹھ ماہ اور اسرار نیازل کو نو سال دس ماہ قید کی سزا دی ہے۔ جج نے دونوں کو سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق، 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازل نے لیمنگٹن کے پارک سے 15 سالہ لڑکی کو زبردستی لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ 10 مئی کو لیمنگٹن میں پیش آیا تھا۔ دونوں نوجوانوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔
گزشتہ ماہ بھی ایک افغان شہری کو بچی سے زیادتی کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔















