خیبرپختونخوا میں پولیس پر حملے بڑھ گئے، رواں سال 510 حملے ہوئے جبکہ 2791 آپریشنز کیے گئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق رواں سال پولیس پر 510 حملے کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 327 حملوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں سال 25 ہائی ویلیو دہشت گرد گرفتار ہوئے جن کے سر پر انعام مقرر تھا۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال سی ٹی ڈی انٹیلی جنس آپریشنز کی تعداد میں 3 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال 2,703 آپریشنز کے مقابلے میں اس سال 2,791 آپریشنز کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی تعداد بھی بڑھ کر 1,244 ہو گئی، جو گزشتہ سال 744 تھی۔
دہشت گردی کے واقعات میں پچھلے پانچ سالوں کی نسبت 102 فیصد اضافہ ہوا۔ بم دھماکوں کی تعداد 277 سے کم ہو کر 108 رہی جبکہ بارودی سرنگوں کی تعداد 420 سے کم ہو کر 43 رہ گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال دہشت گردی مقدمات کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا، جو 1058 سے بڑھ کر 1588 رہی۔















