گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ملازمتوں پر اثرات اور نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انسانی تاریخ کی اہم ترین ٹیکنالوجی ہے جو دنیا بھر میں ملازمتوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو اس تبدیلی کے مطابق خود کو ڈھالنے کی تیاری کا مشورہ دیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں سندر پچائی نے اے آئی کے فوائد و مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کچھ ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں، تاہم نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کو اے آئی ٹیکنالوجی سیکھنی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہوسکیں۔ سندر پچائی کے مطابق کوئی بھی شعبہ اس ٹیکنالوجی کے اثر سے محفوظ نہیں، چاہے وہ تعلیم ہو یا صحت۔
اکتوبر 2025 میں گوگل نے اپنا نیا ماڈل جیمنائی 3 پیش کیا تھا جسے بہت پذیرائی ملی۔ سندر پچائی نے کہا کہ سماجی انتشار کے باوجود اس پر کام جاری رکھنا ہوگا۔















