لاہور میں پولیس اہلکار ڈکیتی کرتے پکڑا گیا

لاہور میں پولیس اہلکار مرزا احمد کو اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریس کورس کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار مرزا احمد کو اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے بتایا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی، تاہم بچوں کے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے اس کا پیچھا کر کے پکڑ لیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے پاس موجود موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ جائے وقوعہ سے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں