وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ججز کی آسامیوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ مالی بوجھ میں کمی کا سبب بنے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی طے شدہ آسامیوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 تک بڑھا دی گئی تھی تاکہ زیر التوا مقدمات کی تعداد کو کم کیا جا سکے، جس میں آئینی بنچز بھی شامل تھے۔
اب 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت پہلی وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے جو 7 ججز پر مشتمل ہے، جس کے بعد 22 ہزار مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔
سپریم کورٹ میں اب 34 ہزار کے قریب مقدمات زیر التوا ہیں، جس کے پیش نظر سپریم کورٹ میں وسیع تعداد میں ججز کی ضرورت نہیں رہی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ججز کی تعداد 34 سے کم کر کے 19 کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس اقدام سے حکومت پر مالی بوجھ میں بھی کمی متوقع ہے۔














