پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں وزیراعلیٰ پر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے، جبکہ نوٹس کے مطابق جلسہ حویلیاں میں تھا جو این اے 18 کی حدود میں نہیں آتا۔
وزیراعلیٰ کے وکیل نے جلسے کی تقریر کی ٹرانسکرپشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی دھاندلی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
عدالت نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کی کارروائی میں شامل ہو جائیں اور اگر کوئی سخت ایکشن لیا جائے تو پھر عدالت سے رجوع کریں۔
آخر میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔















