26 نومبر کو اسلام آباد پیدل آئیں یا دوڑ کر آئیں، ہم ہر صورت حال کے لیے تیار ہیں۔خواجہ آصف

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف تیار رہنے کا اعلان کیا اور خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن 26 نومبر کو اسلام آباد پیدل آئیں یا دوڑ کر آئیں، ہم ہر صورت حال کے لیے تیار ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں عمر ایوب کی سیٹ بری طرح ہارنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بتانا چاہیے کہ وہ عام انتخابات میں کیسے کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 18 میں انتظامی عملہ خیبرپختونخوا ہی سے تھا اور ان کی کارکردگی عوام کے سامنے آچکی ہے، اب کسی اور پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں