گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی خواہش

گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جدو جہد کے ذریعے وزیر اعظم بنانا ہے۔

لاہور میں گورنر ہاؤس میں مختلف جامعات کے طلباء و طالبات سے ملاقات کے دوران گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اساتذہ کو روحانی والدین کی طرح عزت دینا واجب ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو نوجوان، تعلیم یافتہ اور دلیر لیڈر قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو جدو جہد کے ذریعے وزیر اعظم بنانا ہے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈرز ابھی تک پیدا نہیں ہوئے۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں