وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پیپلز پارٹی کو نجکاری میں رکاوٹ قرار دیا، مذاکرات جاری ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں کی نجکاری کے عمل میں پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نجکاری پر مذاکرات جاری ہیں لیکن ان کے ناراض ہونے سے حکومت متاثر ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، جس کے باعث نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ رہا۔
قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے، جو کہ کوئی نئی بات نہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزیشن کی پالیسی رہی ہے۔














