میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا تاج جیت لیا، تھائی لینڈ میں منعقدہ تقریب میں تلخ جملوں کے بعد حیرت انگیز کامیابی حاصل کی۔
بنکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا تاج اپنے نام کر لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران، فاطمہ بوش نے کئی بار غلطیاں کیں جس پر ان کے اور آرگنائزر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور وہ اسٹیج سے واک آؤٹ کر گئیں۔ کچھ دیر بعد جب حسینہ عالم کا اعلان کیا گیا تو اپنا نام سن کر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔
میکسیکو کی فاطمہ بوش، تھائی ایونٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کے بعد مداحوں کی پسندیدہ امیدوار بن کر ابھری تھیں۔ اس واقعے کے بعد مقابلے میں شریک متعدد حسیناؤں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔
میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ انہیں ڈنمارک کی پچھلی سال کی فاتح وکٹوریا کیئر تھیلوِگ نے تاج پہنایا۔
مس یونیورس کو خوبصورتی کے مقابلوں کا عالمی سپر باؤل کہا جاتا ہے، جسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، اور ہر ملک کی نمائندہ شخصیات منتخب کی جاتی ہیں۔ اس سال 120 ممالک کی نمائندہ خواتین نے مقابلے میں حصہ لیا۔















