فیصل آباد ضمنی انتخابات میں رانا ثنااللہ کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی پی 116 کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کو ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ رانا ثنااللہ کو وضاحت پیش کرنے کے لیے کل طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تفصیلات سنی جا سکیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ نے 20 نومبر کو حلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن کے امیدوار رانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ضابطہ اخلاق کے تحت حکومتی عہدے دار، وزیر یا پارلیمنٹ کا رکن انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی جلسوں میں شرکت کرسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہر قسم کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے، سینیٹر کی وضاحت کے بعد مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں