پرنسپل ڈاکٹر تراب حسین نے بے قاعدگیوں کے باعث استعفیٰ دیا، آمنہ عمران قائم مقام پرنسپل مقرر۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تراب حسین نے پیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر استعفیٰ دے دیا۔ اسکول ایجوکیشن محکمہ نے اعلامیہ جاری کیا کہ ڈاکٹر تراب نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ بھاری معاوضوں کی وجہ سے بورڈ کے اجلاس کم کر دیے گئے ہیں۔ مائیکل تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے جبکہ آمنہ عمران کو قائم مقام پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ ممبران کو ایجنڈے سے آگاہ نہ کرنے اور بے قاعدگیوں پر تشویش ہے، بروقت ورکنگ پیپرز نہ ملنے سے ممبران اجلاس میں مؤثر کردار ادا نہیں کر سکے۔













