ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، افسران کو مجسٹریٹ اختیارات دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 23 نومبر کو ہونے والے ان انتخابات میں قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقے شامل ہیں۔
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی تاکہ انتخابات کے عمل کو پرامن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کر دیے ہیں تاکہ وہ فوری کارروائی کر سکیں۔















