لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل بنچ تشکیل دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیا، درخواست گزار ترمیم کو آئین کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیا ہے۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے درخواستوں کی سماعت کی اور انہیں تین رکنی فل بنچ کو بھجوا دیا۔ درخواستوں میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 248 کے خلاف ہے اور وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے عدالت عظمیٰ کا کردار متاثر ہوتا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے، جو عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈالتی ہے اور صوبوں کی مشاورت کے بغیر آئینی ڈھانچہ متاثر ہوتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمات کی آئینی عدالت منتقلی اور 27 ویں آئینی ترمیم کو ماورائے آئین قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

دیگر متعلقہ خبریں