ایس سی او اجلاس میں پاکستان کا اقتصادی تعاون پر زور

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس میں اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہوئے خطے کی ترقی کے لیے پاکستان کا وژن پیش کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ماسکو میں ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں اقتصادی تعاون اور استحکام پر زور دیتے ہوئے روابط، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسحاق ڈار نے توانائی، ڈیجیٹل اکانومی اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ایس سی او کے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور تعلیم و ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غربت، سماجی چیلنجز اور ماحولیاتی لچک پر خصوصی توجہ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار ترقی کا دارومدار امن اور استحکام پر ہے اور پاکستان ایس سی او تنظیم کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کا علاقائی ترقی کا وژن پیش کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں