پاکستانی طلبہ کے لیے امریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا آغاز، درخواستیں 30 اپریل 2026 تک۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طلبہ کے لیے امریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت سو امریکی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس دستیاب ہوں گی۔ ٹاپ پچاس یونیورسٹیوں میں منتخب طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ اور صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔
رینک اکیاون تا سو یونیورسٹیوں کے لیے بارہ ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ دی جائے گی۔ پاکستانی طلبہ امریکا کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے اور تحقیق کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔















