ایران جنگ نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے لیے مڈٹرم انتخابات مشکل بنا دیے

ایران جنگ نے امریکی مڈ ٹرم انتخابات کو متاثر کیا، بڑھتی مہنگائی ٹرمپ کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ کا امریکی مڈ ٹرم انتخابات پر اثر، ٹرمپ کی سیاست خطرے میں

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکا اور ایران کی جنگ نے امریکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نومبر میں مڈ ٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی اکثریت بچانے کی فکر لاحق ہے۔ جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ٹرمپ کے لیے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔

امریکی مڈ ٹرم انتخابات ہر دو سال بعد ہوتے ہیں۔ اس بار کانگریس کے دونوں ایوانوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، جس میں ری پبلکنز کو اپنی اکثریت کا دفاع کرنا ہوگا۔ مجلسِ نمائندگان کی 435 نشستوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں کے لیے مقابلہ جاری ہے۔

اگر ری پبلکنز کانگریس میں اپنی اکثریت کھو دیتے ہیں تو ٹرمپ کے لیے قانون سازی اور حکومتی اخراجات کی منظوری مشکل ہو سکتی ہے۔ مخالف جماعت کی اکثریت صدر کی پالیسیوں میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی دباؤ جاری ہے اور معاشی پابندیاں بھی سخت کر دی گئی ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں 5.85 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہیں، جس سے امریکی عوام کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران توانائی کی قیمتوں میں کمی اور غیر ضروری جنگوں سے دور رہنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم، ایران جنگ کے اثرات امریکی ووٹرز کی جیبوں تک پہنچ چکے ہیں، جو نومبر کے انتخابات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں