بھارت کے بیڑ ضلع میں 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش، شاہانہ جشن کا انعقاد

بیڑ کے دھیفالے خاندان میں 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن منایا گیا، جس نے مقامی لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کے بیڑ ضلع میں 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش، شاہانہ جشن کا انعقاد

بیڑ: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارت کے ضلع بیڑ میں ایک خاندان نے تقریباً 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر شاندار جشن منایا۔ نومولود بچی گارگی اور اس کی والدہ کا اسپتال سے واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

دھیفالے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں پانچ نسلوں بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچی کا نام گارگی رکھا گیا ہے اور اس موقع کو خاندان نے انتہائی خوشی سے منایا۔

گارگی کی والدہ ساوبھاگیوتی نے بچی کو جنم دیا۔ اسپتال سے رخصتی کے بعد ماں اور بیٹی کو پھولوں سے سجے رتھ میں بٹھا کر جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا۔

خاندان کے افراد نے گارگی کو محبت سے گھر پہنچایا جبکہ علاقے کے لوگ بھی اس جشن میں شریک ہوئے۔ گارگی کے دادا لِمباجی دھیفالے نے کہا کہ یہ ان کے خاندان کے لئے بڑی خوش قسمتی ہے۔

واضح رہے کہ دھیفالے خاندان کا مقصد معاشرے کو یہ پیغام دینا تھا کہ بیٹی کی پیدائش خوشی اور فخر کا موقع ہے، نہ کہ غم یا بوجھ۔

دیگر متعلقہ خبریں