امریکا نے ترکی کے گولڈن گلوبل بینک پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ترکی کے گولڈن گلوبل بینک پر پابندیاں عائد کی ہیں، جس نے ایران کی قدس فورس کے لیے مالی لین دین میں سہولت فراہم کی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی ترک بینک پر پابندیاں، ایران کے مالیاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے ترکی کے ایک بینک اور اس سے وابستہ دو مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ گولڈن گلوبل یاتریم بینک نے قدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر کے لین دین میں سہولت فراہم کی تھی۔

مذکورہ بینک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کو بینکنگ نیٹ ورک تک رسائی فراہم کی گئی جس سے تہران بیرون ملک رقوم منتقل کرنے کے قابل ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ ایک خفیہ مالیاتی نظام ہے، جس کے ذریعے چین سے ایران کو حاصل ہونے والی آمدنی ترکی منتقل کی جاتی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار نے ایران کو امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے اپنی آمدنی منتقل کرنے میں مدد دی۔ ترکیہ ایران کے لیے اہم مالیاتی راستہ ہے اور اسی لیے واشنگٹن کی جانب سے سخت نگرانی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ معاشی دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت ایرانی تیل کی آمدنی اور مالیاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حکمت عملی کا مقصد ایران کی بین الاقوامی مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں