جدہ ٹاور نے ملائیشیا کے Petronas ٹاور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، 2028 تک دنیا کی بلند ترین عمارت بننے کی توقع۔
جدہ: (رائیٹ ناؤنیوز) سعودی عرب کے جدہ ٹاور نے تعمیراتی مرحلے میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ عمارت مکمل ہونے پر دنیا کی بلند ترین عمارت کہلائے گی، جو برج خلیفہ کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
جدہ ٹاور کو اب تک 113 منزلوں یا 454 میٹر بلندی تک تعمیر کرلیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر آڈرین اسمتھ پلس گورڈن گل (اے ایس پلس جی جی) نے ڈیزائن کی ہے اور سعودی بن لادن گروپ تعمیر کر رہا ہے۔
باب فارسٹ نے بتایا کہ جدہ ٹاور نے ملائیشیا کے Petronas ٹاور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس تعمیراتی عمل میں موسم گرما کے دوران شدید گرمی کا سامنا رہا۔
یہ عمارت مکمل ہونے پر 3280 فٹ کی بلندی پر پہنچے گی، جو دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔ یہ 2028 تک مکمل ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کا آغاز 2008 میں ہوا اور 2013 میں تعمیراتی کام شروع ہوا۔ 2018 میں کام روک دیا گیا تھا اور کووڈ 19 کی وبا نے مزید تاخیر پیدا کی۔














