ایسر کا نیا سوئفٹ بلیڈ 14 لیپ ٹاپ، محض 799 گرام وزن کے ساتھ متعارف

ایسر نے آئی ایف اے 2026 نمائش میں سوئفٹ بلیڈ 14 لیپ ٹاپ متعارف کرایا، جو محض 799 گرام وزن کے ساتھ عالمی سطح پر ہلکا ترین ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایسر کا نیا سوئفٹ بلیڈ 14 لیپ ٹاپ، محض 799 گرام وزن کے ساتھ متعارف

برلن: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئی ایف اے 2026 ٹیکنالوجی نمائش میں ایسر کمپنی نے سوئفٹ بلیڈ 14 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ عالمی سطح پر ہلکا ترین ہونے کا دعویٰ رکھتا ہے اور اس کا وزن محض 799 گرام ہے۔

ایسر کا یہ نیا لیپ ٹاپ عالمی مارکیٹ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں کاربن فائبر اور میگنیشم ایلومینیم استعمال کیا گیا ہے تاکہ وزن کم رکھا جاسکے۔

سوئفٹ بلیڈ 14 میں 14 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین اور انٹیل کور سیریز 3 سی پی یو کے ساتھ 12 جی بی ریم شامل ہے۔ کمپنی نے دیگر فیچرز کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی ہیں۔

اس لیپ ٹاپ کی قیمت یا فروخت کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم اضافہ ہے اور ہلکی وزن کی ڈیوائسز کی طلب کو پورا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ جاپانی کمپنی Fujitsu کا لائف بک لیپ ٹاپ بھی سب سے ہلکا ہے، مگر وہ صرف جاپانی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں