واٹس ایپ کا نیا پاس ورڈ فیچر متعارف، اکاؤنٹس کی سیکیورٹی میں اضافہ

واٹس ایپ نے اپنے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سسٹم میں پاس ورڈ فیچر شامل کر دیا ہے جو اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے محفوظ بنائے گا۔ یہ فیچر بتدریج دستیاب ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ کا نیا پاس ورڈ فیچر متعارف، اکاؤنٹس کی سیکیورٹی میں اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے نئے پاس ورڈ فیچر کی شروعات کی ہے۔ یہ فیچر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے تحت صارفین کو زیادہ مضبوط سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ نے روایتی 6 ہندسوں والے پن کو پاس ورڈ سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاس ورڈ میں حروف اور نمبرز شامل ہوں گے جو اکاؤنٹ کو ہیکنگ سے محفوظ بنائیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ یہ تبدیلی بتدریج متعارف کرائی جا رہی ہے اور چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے بھی صارفین 6 ہندسوں کی پن استعمال کرتے تھے۔ اب پاس ورڈ کی مدد سے اکاؤنٹ کو بہتر تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔

صارفین واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جا کر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن پر کلک کرکے نیا پاس ورڈ بنا سکیں گے۔ پاس ورڈ میں کم از کم 8 حروف شامل کرنا ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں