سانحہ پمز کے ذمہ دار افراد کے خلاف 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پولیس اور لاء ڈپارٹمنٹ مقدمات درج کرنے میں مصروف ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ پمز کے ذمہ دار افراد کے خلاف اگلے 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ پمز کے ذمہ دار افراد کے خلاف اگلے 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی آئندہ 2 دن میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی، جس میں ان افراد کی غفلت کا تعین کیا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معطل شدہ افراد کے خلاف انفرادی طور پر قانونی مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پولیس بھی اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد مزید معلومات فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا لاء ڈپارٹمنٹ بھی اس کیس پر کام کر رہا ہے اور پولیس فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پمز کے بعد حکومتی اقدامات اور تحقیقات کی رفتار پر عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں