یورپ جانے کی کوشش میں نوجوان کی ہلاکت، میت پہنچتے ہی سماہنی میں کہرام

یورپ جانے کی کوشش میں آزاد کشمیر کے نوجوان کی ہلاکت، میت پہنچنے پر سماہنی میں کہرام مچ گیا۔ واقعے میں ایک اور نوجوان بھی ہلاک ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپ جانے کی کوشش میں نوجوان کی ہلاکت، میت پہنچتے ہی سماہنی میں کہرام

سماہنی: (رائیٹ ناؤ نیوز) یورپ جانے کی کوشش میں آزاد کشمیر کے نوجوان محمد وحید کی میت آبائی علاقے چٹی باولی پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

محمد وحید یونان جانے کے دوران ایران اور ترکی کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ان کے ساتھ بھمبر کے ایک اور نوجوان بھی ہلاک ہوئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

وحید کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ان کے بھائی کے مطابق، محمد وحید کو یونان پہنچانے کے لیے ایک ایجنٹ کے ساتھ 22 لاکھ روپے میں معاملہ طے ہوا تھا۔ کچھ رقم ایڈوانس بھی دی جا چکی تھی۔

واضح رہے کہ ہر سال کئی پاکستانی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں