سعودی عرب کی پہلی فائیو اسٹار لگژری ٹرین کا آغاز، سیاحت میں نیا انقلاب

سعودی عرب کی پہلی فائیو اسٹار لگژری ٹرین ‘ڈریم آف دی ڈیزرٹ’ دسمبر 2026 میں شروع ہوگی، جو سیاحوں کو سعودی ثقافت کا پرتعیش تجربہ فراہم کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی پہلی فائیو اسٹار لگژری ٹرین کا آغاز، سیاحت میں نیا انقلاب

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی عرب میں پہلی فائیو اسٹار لگژری ٹرین کا آغاز دسمبر 2026 میں ہوگا۔ اس کا اعلان 2025 کے شروع میں کیا گیا تھا۔ یہ ٹرین سعودی عرب ریلویز اور اٹلی کے Arsenale گروپ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

یہ ٹرین ‘ڈریم آف دی ڈیزرٹ’ کے نام سے مشہور ہوگی۔ 800 میل طویل روٹ پر یہ سعودی دارالحکومت ریاض سے قریات شہر تک سفر کرے گی۔ اس کے 14 بوگیوں میں 33 پرتعیش کمرے ہوں گے جہاں ہر بوگی میں سعودی ثقافت کی جھلک پیش کی جائے گی۔

سعودی ریلوے کمپنی کے مطابق ٹرین سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو سعودی عرب کے مزید علاقائی مقامات دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس میں 66 مسافر سوار ہوسکیں گے اور مسافروں کو ایک سے تین راتوں کے ٹور کی سہولت ہوگی۔

یہ ٹرین مشرق وسطیٰ کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین ہوگی جو سعودی عرب میں سیاحتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس کے ذریعے سیاح یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مقامات کا دورہ کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ یہ لگژری ٹرین سروس سعودی عرب کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ملک کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ایک بڑا قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں