ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری، صدی بعد زندہ صدر کرنسی پر

ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سکے جاری۔ امریکی قانون میں تبدیلی کی تجاویز زیر غور ہیں تاکہ زندہ صدر کی تصویر کرنسی پر شامل ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری، صدی بعد زندہ صدر کرنسی پر

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزارتِ خزانہ کے ادارے یو ایس منٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سکے جاری کیے ہیں۔ یہ سکے ایک ڈالر کی مالیت کے ہیں اور ٹرمپ گزشتہ سو سال میں پہلے زندہ صدر ہیں جن کی تصویر امریکی کرنسی پر شامل کی گئی ہے۔

یہ سکے امریکا کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے ہیں۔ سکے پر ٹرمپ کی تصویر اور ‘ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں’ (In God We Trust) کا عبارت درج ہے۔

یو ایس منٹ نے 25 سکوں کے رول کی قیمت 61 ڈالر اور 100 سکوں کے تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی۔ فروخت کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد ہی ویب سائٹ پر سکے ‘فی الحال دستیاب نہیں’ دکھائی دینے لگے۔

امریکی قانون کے مطابق زندہ شخص کی تصویر کرنسی پر چھاپنے کی اجازت نہیں ہے۔ ٹرمپ کے اتحادیوں نے کانگریس میں اس قانون میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ 1926 میں امریکا کے 150ویں سالگرہ پر نصف ڈالر کے سکے پر اس وقت کے زندہ صدر کیلون کولیج کی تصویر موجود تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں