جے آئی ٹی نے مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں ثاقب چدھڑ کو بے قصور قرار دیا۔ مومنہ اقبال نے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) سیشن عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں جے آئی ٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رکن ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو بے قصور قرار دے دیا ہے۔
مومنہ اقبال نے جے آئی ٹی کے فیصلے پر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس نے ازسرنو تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ موجودہ مرحلے پر بے قصور قرار پائے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے الزام لگایا تھا کہ ایک رکن اسمبلی انہیں ہراساں کر رہا ہے، جس پر مقدمہ درج ہوا تھا۔















