کل ملک بھر میں جماعت اسلامی کی ہڑتال کے اعلان کے بعد حکومت کے خلاف تحریک تیز ہو گئی ہے۔ آئل کمپنیوں اور حکومت کے گٹھ جوڑ پر تنقید کی گئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیوں اور حکومت کے گٹھ جوڑ سے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ٹیکس میں سہولت نہیں دیتی مگر چینی مافیا کے لیے ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک میں تمام اپوزیشن پارٹیاں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحریک گلی محلوں تک بڑھ رہی ہے۔ بجلی کے کیپسٹی پیمنٹ اور فکسڈ چارجز عوام پر اضافی بوجھ ہیں۔ 1700 ارب روپے کچھ آئی پی پیز کو ادا کیے گئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انتظامی ضرورت کے تحت دنیا بھر میں نئے صوبے بنائے جاتے ہیں۔ صوبوں کی تشکیل عوامی رائے اور آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم والے 40 سال سے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر نوراکشی کر رہے ہیں۔













