ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کا اعلان، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے شروع کر دئیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کا اعلان، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کارروائی جنوبی ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اہداف پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں۔ ایران نے امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے اردن میں کیمپ ٹِٹن اور بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور نقصان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اردنی فوج کے مطابق 13 میں سے 10 بیلسٹک میزائل تباہ کئے گئے ہیں۔ باقی 3 میزائل دور دراز علاقوں میں گرے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے پاسداران انقلاب کے اہداف پر حملے شروع کئے تھے، جس کے بعد ہرمزگان اور دیگر ایرانی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں