سنگاپور میں ہر بچے کی پیدائش پر 55 ہزار ڈالر مالی معاونت کا اعلان

سنگاپور میں حکومت نے 17 سال تک بچوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے، جس سے پیدائش کی شرح میں کمی کا مسئلہ حل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنگاپور میں بچوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان، 17 سال تک ڈیڑھ کروڑ روپے تک کی رقم

سنگاپور: (رائیٹ ناؤنیوز) سنگاپور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہاں پیدا ہونے والے ہر بچے کو 17 سال کی عمر تک پہنچنے پر 55 ہزار 48 ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں پیدائش کی شرح میں کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

اس مالی معاونت کا کل پیکج 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیدائش کے بعد 12 ماہ کے دوران والدین کو 7880 ڈالرز دیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 16 سالوں کے دوران 69 لاکھ 85 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم لارنس وونگ نے کہا ہے کہ اس نئی پالیسی کے ذریعے والدین کے لیے مالی معاونت کا نظام سادہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مالی معاونت کا انحصار بچوں کی پیدائش کی ترتیب پر ہوتا تھا، جو لوگوں کو سمجھنے میں مشکل تھا۔

یہ اقدام سنگاپور میں شرح پیدائش میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم ہے۔ فی خاتون بچے کی پیدائش کی شرح 0.87 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ عالمی سطح پر 2.1 کو نارمل سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سنگاپور میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔ اس مالی معاونت کا مقصد والدین کو بچوں کی پرورش میں مدد دینا ہے تاکہ شرح پیدائش میں اضافہ ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں