عمران خان کے بیٹوں سے بات کرانے کی کوششیں ناکام، واٹس ایپ کنکشن ناکارہ

عمران خان کے بیٹوں سے بات کرانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کنکشن مسئلہ ہے یا بیٹے خود بات نہیں کرنا چاہتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کے بیٹوں سے بات کرانے کی کوششیں ناکام، واٹس ایپ کنکشن ناکارہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں سے بات کرانے کی دو کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کنکشن کا مسئلہ درپیش ہے یا بیٹے خود بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ عمران خان کی بہنوں سے ملاقاتیں کرائی جا چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ سیاسی مقاصد کے لیے کوئی حربہ استعمال ہوا تو ملاقاتیں روکی جا سکتی ہیں۔ وزیرمملکت نے بتایا کہ اگلی سماعت سے پہلے ملاقات ممکن ہے۔

بیرسٹر ملک نے خبردار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ انہوں نے سیاسی پروپیگنڈا کیا تو انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی ہوگی۔

یاد رہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے پاس مؤثر پاکستانی شناختی کارڈز ہیں، مگر ویزا کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں