پارسیوں کے منفرد نام ان کی ہجرت اور برطانوی دور کی مردم شماری کی داستان سناتے ہیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز). پارسی برادری کے منفرد نام جیسے دارو والا اور پونا والا لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان ناموں کی بنیاد پیشے، رہائش یا تاریخی پس منظر پر ہے۔
ان ناموں کا رواج برطانوی دور میں مردم شماری کے باعث بڑھا۔ پارسیوں نے اپنے پیشے اور رہائش کی بنیاد پر نئے خاندانی نام اپنائے۔
یہ نام پارسیوں کی ایران سے ہجرت اور ہندوستان میں آباد ہونے کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ ساتویں صدی میں مذہبی دباؤ کے تحت ایران چھوڑ کر گجرات میں مقیم ہوئے۔
ان کے نام ان کی تاریخ، سماجی و ثقافتی حالات کا عکاس ہیں۔ پارسیوں نے مقامی زبان، رہن سہن اور روایات اپنا لیں مگر مذہبی شناخت برقرار رکھی۔
واضح رہے کہ پارسی نام ذات پات سے آزاد ہیں اور ان میں فارسی اثرات بھی شامل ہیں۔ یہ نام ان کی ہجرت اور جدوجہد کی داستان ہیں۔












