ہونڈا کا نیا ‘سی جی 125’ موٹر سائیکل لانچ، ڈیزائن میں تبدیلی اور نئی قیمت

ہونڈا نے پاکستان میں ‘سی جی 125’ کا نیا ماڈل لانچ کیا، جس میں نیا ڈیزائن اور سیلف اسٹارٹ فیچر شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہونڈا کا نیا 'سی جی 125' موٹر سائیکل لانچ، ڈیزائن میں تبدیلی اور نئی قیمت

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مشہور موٹر سائیکل ‘ہونڈا سی جی 125’ کا نیا ماڈل لانچ کر دیا ہے۔ اس نئے ماڈل میں موٹر سائیکل کے بیرونی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے باڈی گرافکس شامل کیے گئے ہیں۔

کمپنی نے نئے ماڈلز کو ‘دی ساؤنڈ آف پاور’ کے سلوگن کے تحت پیش کیا ہے۔ اس کا مقصد موٹر سائیکل کے انداز کو بہتر بنانا اور سواری کو مزید آسان بنانا ہے۔

نئے ماڈل میں مکینیکل تبدیلیوں کے بجائے خوبصورتی اور سہولت پر زور دیا گیا ہے۔ روایتی کک اسٹارٹ ماڈل کے ساتھ سیلف اسٹارٹ والا نیا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ نئی سیریز صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے، جس میں سرخ اور سیاہ رنگوں کی دلکش فنشنگ شامل ہے۔ انجن 124 سی سی فور اسٹروک ہے اور ایندھن کی گنجائش 9.2 لیٹر ہے۔

واضح رہے کہ ہونڈا سی جی 125 کی ابتدائی قیمت دو لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہے، جبکہ دیگر اعلیٰ ماڈلز کی قیمتیں ان کی خصوصیات کے مطابق زیادہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں