او جی ڈی سی ایل نے 2025-26 میں 242 ارب روپے سے زائد منافع کمایا، قومی خزانے میں 187 ارب روپے شامل کیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 242.37 ارب روپے رہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مالی سال کے دوران مضبوط کارکردگی دکھائی اور قومی خزانے میں نمایاں حصہ ڈالا۔ سیلز آمدن 449.19 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
کمپنی نے شیئر ہولڈرز کے لیے فی شیئر 6 روپے حتمی کیش ڈویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاریخ کا بلند ترین سالانہ ڈویڈنڈ 17 روپے فی شیئر دیا جائے گا۔
او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2026 میں 187 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ ملکی معیشت کے لیے 3.31 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بچایا گیا۔
یاد رہے کہ کمپنی نے 9 نئے تیل و گیس ذخائر دریافت کیے اور پیداوار میں تسلسل برقرار رکھا ہے۔ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔















