شہباز حکومت میں پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، شہری مہنگا ترین پیٹرول و ڈیزل خریدنے پر مجبور۔ حکومت نے 3137 ارب روپے وصول کیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) شہباز حکومت کے ڈھائی سالہ دور میں عوام کو ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنا پڑ رہا ہے۔ شہری بھاری پیٹرولیم لیوی کا بوجھ بھی برداشت کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3137 ارب روپے وصول کیے ہیں۔ ایک لیٹر ڈیزل 233 روپے اور پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے 3137 ارب روپے لیوی وصول کی ہے۔ یہ بوجھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوام نے برداشت کیا۔
حکومت کے آغاز پر ہائی اسپیڈ ڈیزل 287 روپے 33 پیسے تھا، جو 520 روپے 35 پیسے تک پہنچا۔ پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے تھی، جو 458 روپے 41 پیسے تک پہنچی۔
یاد رہے کہ مالی سال 26-2025 میں حکومت نے 1567 ارب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی۔ اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد الگ وصول کیے گئے۔















